|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2021

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو اپنے اعہدے سے مستعفی ہو گئے واضح رہے کہ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کرائی جائے گی۔