|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2021

خضدار: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کے ضلع خضدار میں بھی انتخابی فہرستوں میں معیادی نظر ثانی کے عمل کے لیے عملہ کو دو روزہ تربیت دینے کا آغاز ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر خضدار عنایت اللہ جمالی خضدار سٹی۔گنگو فیروزآباد۔تحصیل وڈھ۔تحصیل زہری۔

تحصیل نال سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم تربیتی سینٹروں میں تربیت دینے اور حاصل کرنے والی کی عمل کی نگرانی کی اور سینٹروں کا دورہ کرکے جائزہ لیا فیروزآباد میں اسسٹنٹ رجسڑیشن آفسر و ہائی اسکول گنگو کے ہیڈ ماسٹر محمد اکبر مینگل نے سپروائزر اور تصدیق کنندگان کو ٹریننگ دی ضلعی الیکشن کمشنر خضدار عنایت اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ سپروائزر اور تصدیق کنندگان کو انتخابی فہرستوں میں معیادی نظرثانی کے کام کے حوالے سے ٹریننگ کا سلسلہ دو دن جاری رہے گا۔

اور بعدازاں سات نومبر سے یہ تربیت یافتہ اساتذہ کرام گھر گھر جاکر ووٹروں کی تصدیق کرینگے نئے ووٹروں کا اندراج اور خاندانوں کو گھرانہ نمبر الاٹ کرینگے یہ ایک قومی زمہ داری ہے اس زمہ داری کو حسن طریقے سے نبانا ہم سب پر لازم ہیں انہوں نے عوام الناس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قومی زمہ داری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تربیت یافتہ عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تھا یہ کام کامیابی کے ساتھ سر انجام دیا جا سکے