|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف اننگز کے 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ بابر نے مچ سینٹنر کو پہلے اوور میں چوکا لگا کر اپنا کھاتا کھولا۔

ٹم ساؤتھی اور بولٹ نے نپی تلی بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کا فائدہ کیویز کو جلد ہی ہو گیا۔ ساؤتھی کی گیند پر بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے بابر 9 رنز پر بولڈ ہو گئے۔

بابراعظم کی وکٹ لینے کے ساتھ ہی ٹم ساؤتھی کی ٹی 20 کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔

کیویز کی پہلی وکٹ 5.2 اوور میں گری جب مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر حارث کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اننگز کے 8 ویں اوور میں ہوا جب مچل 27 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر کو کیچ دے بیٹھے۔

قومی ٹیم کے بولرز نے نیوزی لینڈ کے بیٹرز پر دباؤ بنائے رکھا، اس موقع پر جمی نیشم 1 رن پر محمد حفیظ کی گیند پر بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے فخر کو کیچ دے بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو کچھ دیر سنبھالا دیا تاہم وہ 25 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔

ولیمسن کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی بھی کیوی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا اس موقع پر حارث رؤف نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور تین مزید بیٹرز کو پولین کی رہ دکھائی۔

کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کونوے اور مچل نے 27،27 جب کہ کپتان کین ولیمسن نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے پراعتماد ہیں، جیت کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ رات کے وقت اوس پڑسکتی ہے،اس لیے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آج کے میچ میں گزشتہ میچ جیسی کارکردگی دہرائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ  فاسٹ باولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر میچ شروع ہونےسے کچھ دیر قبل  دورہ پاکستان چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی۔

جس کے بعد پاکستان میں شائقین کرکٹ نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔  دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے نیوزی لینڈ کے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔