قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کو بہت بڑا دھچکا بلوچستان اسمبلی کے سابق نامزد امیدارو سینٹرل کمیٹی کے ممبر سردارزادہ نعیم جان دہوار اپنی سینکڑوں ساتھیوں سمیت سردار اخترجان مینگل کے قافلے سے الگ ہو گئے۔
7نومبرکو اپنے سیاسی لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق بی این پی کے بننے سے اب تک ہر مشکل دور میں پارٹی کا ساتھ دینے والا سابق نامزدصوبائی امیدوار وسابق سی سی ممبر سردارزادہ نعیم جان دہوارنے گزشتہ روز دہوار ہائوس گیاوان میںقبائلی عمائدین اور اپنے سیکٹروں ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی سے اپنااستعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جس مقصد اور نظریہ کے تحت بی این پی کے ساتھ منسلک رہے بد قسمتی سے ہمیں مایوسی اور شرمندگی کے سواہ کچھ نہیں ملاووٹرز اور عوام کے سوالات کا جواب دینا اور انہیں مطمئین کرنا مشکل سے مشکل تر تھاگیا۔
قلات میں بے روز گاری غربت اور لوگوں میں مایوسی حدسے بڑھ گئیں جس کا ہم نے قائدین سے بھی ذکر کیا مگر افسوس کے قائدین کی جانب سے بھی خاطر خواہ جواب نہ ملنے کے بعد ہم نے اپنے ساتھیوں کے مشاورت کے بعد آجج کارکنان اور علاقہ معتبرین اور اس بڑے جرگے میں بی این پی سے اپنا اور اپنے سینکٹروں ساتھیوں کے ساتھ الگ ہونے کااعلان کرتا ہوں آج کے بعد بی این پی مینگل سے میرا کوئی تعلق نہیں انہوںنے کہا کہ جو لوگ ہمارے بی این پی سے علیحدگی کے حوالے جو باتیں کررہے ہیں میںان کی خدمت میں صرف اتنا کہونگا کہ میرے باپ داد اور میں نے ہر دور میں بغیر کسی وزارت یاعہدے کی ہرممکن عوام کی خدمت کی ہے نہ تو میراباپ وزیر رہا ہے اور نہ میں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ جن کے باپ گورنربھائی وزیر اور خود بھی وزیر رہنے کے باوجود قلات کے عوام کو کیا دیا اگر وہ ایمانداری مخلصی سے قلات کوترقی دینا چاہتے۔
تو آج قلات کا نقشہ ہی بدل جاتا اور قلات میں پسماندگی غربت اوردلوں میںما یوسی جنم نہیں لیتا لوگوں کی تقدیر بدل چکی ہو تی قلات کے لئے کسی بھی نمائندے نے کچھ نہیں کیا میں قلات کے عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے ہر دور میں کامیاب کرنے کے لئے بھر پور ساتھ دیا اور کامیاب بھی کیا مگر افسوس کہ عوامی رائے کے بر عکس طاقتور قوتیں اپنی مرضی کا نتیجہ سامنے لایا گیامگر اب ایسا ہر گز نہیں ہونے دینگے ا۔انہوںنے کہا کہ قلات کے عوام کی وسیع تر مفادات کی خاطر 7نومبرکوپر وقار تقریب میں اپنے سیاسی لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گااس موقع قبائلی رہنماء سردار شکیل جان دہوار نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے قلات کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کی ہیں اور ہم بھی ان کی نقش قدم پر چل کر عوامی خدمت میں لگے ہو ئے ہیں عوامی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہے اس سے کسی بھی صورت دست بردار نہیں ہونگے قلات کے عوام نے جس طرح ہمارے ساتھ تعاون کیا وہ مثالی اور قابل تعریف ہے ان شاء اللہ ہم بھی قلات کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ان کے ساتھ نیک سلوک روا رکھیں گے اس موقع پر مختلف یونٹ سیکریٹریز نے بھی موجود تھیں