|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2021

کوئٹہ:قدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان بنے پر مبارکباد دیتاہوں۔سردار یار محمد رند اللہ پاک قدوس کو ایک نیا موقع دیا ہے۔قدوس بزنجو صاحب کے نصیب اچھے ہیں کہ مختصر مدت میں دو بار قائد ایوان بنے ہے۔ ہم نے گزشتہ تین سال تک جام کمال کے ساتھ اس کے جہاز میں نہیں بیٹھیں۔

آج جام صاحب ایوان میں میں موجود نہیں ہے تو میں ان کے بارے میں بات نہیں کرونگا۔جام صاحب کیلئے دعاگو ہوں۔قدوس بزنجو مشورہ دیتاہوں ہوں کہ ان لوگوں سے دور رہئے جن لوگوں نے جام کمال کو اس جگہ پر پہنچایا۔قدوس صاحب آپ سے کچھ مانگنے نہیں آیا ہوں آخر تک آپ کی حمایت کرینگے۔پہلے جو کچھ بلوچستان کے ساتھ ہوا ہے امید کرتاہوں یہ اب نہیں ہوگا۔باچاخان کے مجسمہ کو جلانا کی مذمت کرتاہوں۔ایسے واقعات نہیں ہونا چاہئے باچاخان پورے خطے کیلئے قابل عزت ہے۔سردار یار محمد رند