|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی پنجگور بازار میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مزمت وزیراعلئ دہشت گردی کی اس کاروائ میں دو افراد کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے۔دہشت گردانہ کاروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں-۔صوبے میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح رہے گی۔صوبائ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیۓ جامع پالیسی بناۓ گی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جاۓ گا وزیراعلئ کی دھماکے کے شہداء کے لیۓ دعا ۓ مغفرت اور لوحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار ۔دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔