کوئٹہ:کوئٹہ میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع منیر مینگل روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ کوئٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ بم دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا ، 1 اہلکار شہید 16 افراد زخمی ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکا منیر مینگل روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ہے۔
دوسری جانب سٹیلائٹ ٹاو¿ن کے علاقے چاندنی چوک میں دستی بم سے حملہ حملے میں ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی : پولیس اور ایف سی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
کو ئٹہ :سریاب اور سٹیلائٹ ٹاون میں دھماکے دواہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی
وقتِ اشاعت : November 4 – 2021