|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2021

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار نے والدین کی شکایت پر گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کلی فیروز آباد کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا۔ اسکول کی حالت انتہائی مخدوش تھی جہاں عمارت کی خستہ حالی اور کلاس رومز میں عدم سہولیات اپنی جگہ واش روم تک کی حالت ناگفتہ بے تھی۔

اس موقع پر انہوں نے والدین سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیں کہ حکومت وقت اور علاقے کے منتخب نمائندوں نے اپنے حلقے کے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہیں، سریاب سیاسی طور پر مکمل لا وارث ہوچکا ہیں تعلیم اور صحت کے مراکز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سریاب کے کل 84 سکولوں میں تعمیراتی کام کرائے، اضافی کلاس رومز دئیے، سکولوں میں لیبارٹریز اور لائبریریز بنوائے اور آبنوشی کی اسکیمیں دی مگر اس حکومت اور یہاں کے منتخب نااہل نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔