اسلام آباد/کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان نے سرداریارمحمدرند کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کی خواہش کااظہار کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان باپ پارٹی کی سب سے بڑے اتحادی ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی جانب سے دو مرتبہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر شپ کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کوووٹ دئیے گئے ہیں سرداریارمحمدرنداس وقت بلوچستان اسمبلی میں سب سے سینئر پارلیمانی ممبر ہے ۔