|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2021

مستونگ: مستونگ کے علاقہ پڑنگ آباد، تیری و گردونواح میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ، علاقہ مکینوں نے قومی شاہراہ پرجنگل کراس کے مقام پر دہرنا دے کر روڈ بلاک کردیا۔روڈ بلاک سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناپڑھاروڈ پر جنگل کراس کے مقام پر جاری دہرنے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھی احتجاجی علاقہ مکین گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

کامیاب مزاکرات کے بعد روڈ بحال کردیا۔احتجاج کرنے والے علاقہ مکینوں سے مزاکرات کیلئے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمدالیاس کبزئی دہرنا میں پہنچ گئے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڑ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ،ایس پی مستونگ نورمحمدبڑیچ،تحصیلدار اکرم حریفال،ایس ایچ او سٹی یونس محمدشہی و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں حاجی نزیرسرپرہ،میرسکندرخان ملازئی،نثار احمد مشوانی،مولاناسعیدالرحمن فاروقی، حاجی نزرجان ابابکی، میر لطف محمدحسنی بابل ملک بلوچ و دیگر پہنچ گئے اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

درین اثناء علاقہ مکینوں کا کہناتھاکہ سردیاں سروع ہوتے ہی پڑنگ آباد سورگز تیری کنڈاوی و ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر غائب ہوچکی ہیں جس سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات درپیش ہے۔گیس نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ لکڑیاں جلانے پر مجبورہے۔ان کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی ہمارے ان علاقوں میں گیس کی پریشر غائب کی جاتی ہیں،مظاہرین گیس پریشرکی بحالی کا مطالبہ کررہیتھے، مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر میجر ر محمد الیاس کبزئی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی مسلے کا حل روڈ بلاک کرنانہیں ہے۔

بلکہ بات چیت سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں میرے دروازے مستونگ کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں روڈ پر جانے کے بجائے عوام میرے پاس آجائے انکے مسائل کو فوری حل کرنے کی بھرپور کوشش کیاجائے گا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے رابطہ کرتیہوئے متعلقہ علاقوں کی گیس پریشر فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے متعلقہ علاقوں میں گیس پریشر بحال کردی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔