پسنی; پسنی کے فشریز افسران ٹرالرز مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ,مولانا ہدایت الرحمٰن ٹرالرز مافیا نے پسنی کے سمندر میں تباہی مچادی ہیں ،کوئی روکنے والا نہیں ,ٹرالرز پسنی میں دیدہ دلیری کے ساتھ غنڈہ گردی کررہے ہیں ،حکومت برائے نام ہے ,جام کو ہٹا کر جنید بغدادی کو لانے والے کہاں ہیں .کلمت میں ماہی گیروں سے ملاقات ،ٹرالرز مافیا کے خلاف تحریک کامیاب ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ہدایت الرحمان نے دورہ کلمت کے موقع پر سوشل میڈیا میں اپنے آفیشل پیج پر بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔
واضع رہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مولانا ہدایت الرحمٰن ماہیگیروں کا آواز بن کر ٹرالر مافیا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس وقت ضلع گوادر میں میں ٹرالروں کی برمار ہونیکی وجہ سے ماہیگیر شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ساتھ ہی آئے روز ان پر ٹغیر قانونی ٹرالر حملہ آور ہوکر ان کے جال کاٹ کر لے جاتے ہیں تو کبھی ان کو زخمی کردیتے ہیں ۔
مولانا ہدایت رحمٰن جو کہ آج کلمت سمیت پسنی اور اورماڈہ کے مختلف ماہیگیر قصبوں کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا ہیکہ پسنی کے فشریز افسران ٹرالرز مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ اس وقت پسنی کا سمندر تاریخ کے بد تریں صورتحال سے دوچار ہے اور دوسری طرف ٹرلرز پسنی کے سمندری حدود میں دیدہ دلیری کیساتھ غنڈہ گردی کررہے ہیں مگر حکومت برائے نام ہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ جام کو ہٹاکر جنید بغدادی کو لانے والے جوب دیں کہ وہ ماہیگیروں پر اس ظلم کے خلاف کیوں خاموش ہیں۔
پسنی کے فشریز افسران ٹرالرز مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمٰن

وقتِ اشاعت : November 7 – 2021