|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2021

کوئٹہ : نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے بلوچستان یونیورسٹی سے مزید 2طلباء کے لاپتہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں بلوچ طلباء اور سیاسی کارکنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کا نوٹس لے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی سے 2طلباء کا محارا آئین لاپتہ کرنے کے واقعہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عدالتیں بھی ان کے سامنے بے بس نظرآتی ہے صرف طلباء نہیں بلکہ بلوچستان میں پشتون ،بلوچ سیاسی کارکنوں اور طلباء کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے لاپتہ کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہا کہ بلوچ پشتون اور سندھی نوجوانوں کی۔

جس طرح نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں اور لاپتہ سیاسی کارکنوں اور طلباء کی بازیابی کو یقینی بنائے بلوچستان میں اب تک سیاسی کارکنوں سمیت وکلاء دانشوروں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے جن کیلئے ہر سطح پر احتجا ج کیا جارہاہے لیکن کوئی شنوانی نہیں ہورہی ہے۔