کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر احتجاج بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ریڈ زون کے قریب دھرنا دیا ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی بے اختیار ہے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک بار پھر ا پنے مطالبات کے حق میں ریڈ ذون کے قریب دھرنا دیا گیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے موقف اختیار کیا ہے وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کے مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی بے اختیار ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے آئے ہیں واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کو ہر قسم کی ریلی نکالنے احتجاج کرنے اور او پی ڈیز کی بائیکاٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اس حوالے سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے تھے اگر کوئی بھی ڈاکٹر او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائیگی تاہم ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے گزشتہ روز ایک بار پھر اپنے مطالبات کی حق میں دھرنا دیا۔