|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2021

جامعہ بلوچستان کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عین الدین اور رجسٹرار ڈاکٹر فرہت اقبال کی سربراہی میں وفد کا جامعہ بلوچستان کے سامنے طلباء کی جاری دھرنا آمد۔
وفد میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر سعیدہ مینگل،چیئرمین ایف ٹی ڈی سی ڈاکٹر حامد علی بلوچ،ڈائریکٹر پاکستان اسٹیڈیز سینٹر ڈاکٹر عثمان توبہ وال، چیف سیکورٹی آفیسر اقبال زرکون و دیگر وفد میں شامل۔

وفد نے دھرنے میں بیٹھے طلباء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں، دو طلباء کے گمشدگی کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے،
انہوں نے کہا گمشدہ بچے ہمارے بچّے ہیں، ہم آپکے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔