کوئٹہ: ڈی ایچ اے کوئٹہ کے ہیڈ آفس میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے معاہدے پر دستخط ثبت کرنے کی تقریب ہوئی۔تقریب میں سول سوسائٹی، آئی ٹی ماہرین، (App In Snap )کے عہدے داران اور صحافی برداری سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔مہمانوں کو حرف سپاس پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈی ایچ اے کوئٹہ عدنان چوہدری کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے ڈی ایچ اے کوئٹہ نے سمارٹ سٹی کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جدید کسٹمر سروسز اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سوفٹویرئز کی مدد سے صارفین کو گھر بیٹھے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی پراپرٹی سے متعلق تمام قسم کے عوامل میں سہل پذیری ہوگی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کانٹریکٹ پانے والی کمپنی ( App In Snaps ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران کاظمی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ کی ڈویلپمنٹ میں حصہ لینا یقینا ہماری کمپنی کے لئے باعث اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ کے عمل کو شفاف بنانے پر ہم ڈی ایچ اے کوئٹہ کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ، بریگیڈئیر اختر سبحان نے کہا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ کی مین انٹرنس اور کمرشل پلازے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن کی انٹیریئر ڈیزائنگ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو گی۔
انہوں نے شرکاء کو نوید سنائی کہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکپریس وے اور تفریح گاہیں جلد عوام کے لیے کھول دی جائیں گی۔انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ بلوچستان کی بڑی جامعات کے ساتھ معاہدے کیے جارہے ہیں۔ اور بہت جلد ڈی ایچ اے کوئٹہ کو سکونت کے قابل بنا دیا جائے گا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی ڈی ایچ اے کوئٹہ کا اصل سرمایہ ہے اور ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ اپنے صارفین کو بے مثل اور پر وقار طرز رہائش فراہم کرے گا۔