|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2021

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں بارڈرز کی بندش سے جو معاشی صورت حال پیدا ہوئی اس سے بخوبی واقف ہوں تمام ہمسایہ ممالک سے اچھی تعلقات ہیں انشاء اللہ جلد بارڈرز پوائنٹ اور بازار چاہ کھولے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس میں ضلع چاغی سے آئے ہوئے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صحافیوں نے چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بارڈرز کی بندش سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وہ بخوبی واقف ہیں کہ بارڈر کے بندش سے ملکی معیشت سمیت وہاں آباد قریبی علاقوں کو روزگار کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں انشاء اللہ جلد بازار چاہ اور بارڈر کھول دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارت کی مشیر نے ایران کا دورہ کیا اور بازار چاہ کے متعلق جو مشکلات درپیش تھے ان کو دور کردیا گیا اور جلد بازار چاہ اور کاروباری پوائنٹس کو کھول دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ تفتان میں واقع راہداری گیٹ کی بندش کے حوالے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ نوکنڈی گھٹ واٹر سپلائی کیلئے فنڈز کی سمری چیف سیکریٹری نے منظور کیے ہیں جلد عملے کی تعیناتی سمیت پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا جلد دالبندین سے زیارت بلانوش کا کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جلد نوکنڈی میں خان عمر خان منرل یونیورسٹی اینڈ ریسورس سینٹر کا کام شروع ہوگا نوکنڈی سے ماشکیل روڈ سے نزدیک کے کلیوں راجے اور گوالشتاپ کو منسلک کیا جائے گا۔

انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں چاغی کے لیے خصوصی فنڈز رکھا جائے گا جس سے تمام تحصیل میں کام کیا جائے گا اور بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے صحافیوں نے ہر دور میں مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے ضلع چاغی کے دالبندین، نوکنڈی ،چاغی اور تفتان میں پریس کلبز کی منظوری بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی سے ملحقہ بارڈز روتک تفتان بارڈر سمیت سب بارڈرز پر ہمسایہ ممالک سے بات چیت کرکے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائے گی۔