|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2021

بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع پاتے ہی ریسکیو اداروں کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔