ڈیرہ مرادجمالی: وزیراعلی بلوچستان نے کچھی میں اعوان اور کرد قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں تین افراد ہلاک دو زخمی ہونے والے واقعہ کی اسپیشل سیکریڑی ہوم اور کمشنر نصیرباد ڈویژن کو تحقیقات کا حکم دونوں فیسراں کچھی پہنچ کر دونوں فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کئیں۔
اور کشیدگی پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے گرفتاریوں کا حکم تفصیلات کے مطابق کچھی میں اراضی کے تنازعہ پر اعوان اور کرد قبائل کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران اعوان قبیلے کے تین بزگر ہلاک اور دو زخمی ہونے کے بعد سابق صوبائی وزیر محمد عاصم کرد گیلو سمیت دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
زرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کشیدگی پر قابو پانے اور حقائق معلوم کرنے کیلئے اسپیشل سیکریڑی ہوم ولی محمد کاکڑ کمشنر نصیرباد ڈاکٹر سعید احمد جمالی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جہنوں نے کچھی کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کچھی سے حقائق معلوم کرتے ہوئے اعوان اور کرد قبائل کے معبرین سے بھی ملاقات کی گئیں پر امن رکھنے اور کشیدگی کم کرنے پرزور دیا گیا رابطہ کرنے پر کمشنر نصیر آباد ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے بتایاکہ اعوان اور کرد کشیدگی پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے مقدمہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔