وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بہت زیادہ گیس استعمال کرنے والے نجی پاورپلانٹس بند کرکے نیشنل گرڈ پر لائیں گے۔
اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ تمام صوبوں کے برآمدی شعبے سے ایک کامیاب ملاقات کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمِ سرما میں انہیں گیس کی فراہمی مستحکم رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ بہت زیادہ گیس استعمال کرنے والے نجی پاورپلانٹس بند کرکےنیشنل گرڈ پرلائیں گے۔