کوئٹہ: جاموٹ یوتھ بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت میڈیم حمیدہ جاموٹ، غلام سرور کررہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر گزشتہ دنوں کچھی میں دوبھائیوں سمیت تین افراد کے قتل نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں درج ملزم میر عاصم کرد گیلو سمیت جتوئی قبیلے کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرعاصم کرد گیلو نے یہاں زمینیں خریدی ہیں جس پر برسوں سے آباد بزگروں کو بے دخل کرنے کیلئے اس قسم کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
گزشتہ دنوں میر عاصم کرد گیلو کے کارندوں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں اور اس کے چچازاد بھائی کو قتل کردیا گیا جس کا ایف آئی آر درج ہوا لیکن بااثر ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جارہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بااثر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور غریب بزگروں کے خلاف انتقامی کاررائیوں کو روکا جائے ۔