کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سرداریارمحمد رند نے بی ایم سی ہسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاںبحق ہونے واقعہ کو صوبائی حکومت کی نااہلی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ واقعات کاتدارک صرف نوٹس لینے سے ممکن نہیں اور نہ ہی نوٹس لینے سے والدین کے غم اور دکھ درد کو ختم کیاجاسکتاہے ،حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سردار یار محمد رند نے کہاکہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کاایک جوش اور جذبہ ہوناچاہیے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں وزیراعلی صاحب بیانات اور نوٹس تک محدود ہے ایسے نوٹسز جس کا کوئی حل نہیں ملتا ،انہوں نے کہاکہ بی ایم سی اسپتال میں بچے کا گٹر میں گرکر جان بحق ہونے کا واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ،صرف نوٹس لینے سے واقعے کا تدارک نہیں کیا جاسکتا سردار یار محمد رندنے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان کے نوٹس لینے سے کیا والدین کا غم اور دکھ ختم کیا جاسکتا ہے۔
حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ،انہوں نے کہاکہ بچہ دو دن پہلے حکومتی نااہلی کی وجہ سے گٹر میں گر کر جاںبحق ہوتاہے اور وزیراعلی صاحب کو دو دن بعد نوٹس یاد آتاہے ،انہوں نے کہاکہ صوبے کے سب سے بڑے اسپتال میں کتوں کے مٹر گشت کے بعد بچے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونا صوبائی حکومت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ،پاکستان تحریک انصاف غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ۔