|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2021

پاکستان سمیت دنیا بھرکی آبادی 7 ارب 90 کروڑہوگئی، چین آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے۔دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، 31 اکتوبر2011 کو آبادی 7 ارب تھی،10 سال میں 90 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

سال 2023 تک آبادی 8 ارب،2037 میں 9 ارب اور2055 تک دنیا کی آبادی 10 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ایک ارب 44 کروڑ سے زائد آبادی چین کی ہے،دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں آبادی ایک ارب 40 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

امریکہ کی آبادی 33 کروڑ،انڈونیشیا 27 کروڑ اورپاکستان کی آبادی 22 کروڑہے۔

اس سال اب تک دنیا بھرمیں12 کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی،اس سال اب تک دنیا بھرمیں 5 کروڑ سے زائد اموات ہوئیں۔

آج سے 12 سال پہلے 2009 میں آبادی نے 6 ارب کا ہندسہ عبور کیا تھا،1987 میں دنیا کی آبادی 5 ارب افراد پر مشتمل تھی۔

1974 میں آبادی نے 4 ارب کا ہندسہ عبورکیا،1987 آبادی کے لحاظ سے ریکارڈ ساز سال تھا،اس سال دنیا بھر کی آبادی میں 9 کروڑ 30 لاکھ کے قریب اضافے کی تبدیلی آئی تھی۔