|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2021

کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان اور مودی سے گزارش ہے کہ تمام راستے کھول دیئے جائیں۔

کرتارپور گردوارا دربار پرحاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امن کا بھائی ہوں اور صرف محبتیں بانٹنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھدار انسان ہیں، جنہوں نے مثبت اقدامات کیے ، صرف راہداری ہی نہیں دیگر رستے بھی کھلنے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک نے جنگ کے بعد اپنی کرنسی ایک کر دی،آج یورو دنیا کی مضبوط ترین کرنسی میں سے ایک ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ شاہراہ ریشم 34 ممالک کو جاتا ہے اور تجارت کا بڑا راستہ ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 تک آپسی تجارت بحال رہی ، ایک وقت تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بھی چلتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ آزادانہ طو پر آ جا سکیں، مذہبی سیاحت ایک بڑا شعبہ ہے۔