|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2021

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 3 کان کنوں کو قتل کردیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی۔ تینوں مزدور امان اللہ تارن کے کوئلہ کان میں کام کر رہے تھے۔

لیویز کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔