سلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب ایک آڈیو کلپ کی تردید کردی۔جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی۔
مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب اس مبینہ آڈیو کی تردید کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔نجی ٹی وی نے ان سے سوال کیا کہ وہ مبینہ آڈیو کے معاملے پر کوئی قانونی نوٹس بھیجیں گے؟ اس پرسابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ سوچ رہا ہوں کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔