|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2021

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور جسٹس (ر) رانا شمیم کا بیان حلفی بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ اپوزیشن پہلے ہی خدشات ظاہر کرچکی کہ ناانصافی ہورہی ہے، اب وضاحت ججز اور عدلیہ نے خود کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور جسٹس (ر) رانا شمیم کا بیان حلفی بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے بتایا کہ لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی تجاویز تیارکرلیں، کل سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی۔