|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2021

افغان دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے پر بات چیت کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای افغانستان میں قطر کی سفارتی سرگرمی کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ ترکی اور  قطر بھی کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔