|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2021

گوادر: صوبائی وزراء کا دوسرے دن بھی ” گوادر کو حق دو ” تحریک کے قائدین سے مذاکرات ہوئے۔ گوادر کو حق دو تحریک کے قائدین و ارکان نے مکران کوسٹل ہائی وے اور ایکسپریس وے پر دھرنا تین دنوں کیلئے موخر کردیا ۔ جبکہ دھرنا چوک پر دھرنا بدستور جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سرحدی امور سے ایف سی کی بے دخلی ضلعی انتظامیہ کے حوالگی سمیت دھرنے کے شرکاء کے چار مطالبات کو تسلیم کرکے ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی وزراء ظہور بلیدی اور لالا رشید نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے بعد نوٹیفکیشن دھرنے کے قائدین کے حوالے کیا ۔دھرنے کے قائدین کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تین دن تک عمل درآمد ہونے تک دھرنا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ ایکسپریس وے اور مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کرنے کا فیصلہ وقتی طور پر وموخر کردیا گیا۔ آج سے بارڈر کی امور ضلعی انتظامیہ کے حوالے ہونگے ۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

ایم ایس اے ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فشریز ٹرالرنگ کے خلاف مشترکہ گشت کرینگے اور ٹرالرز مافیا کو ضلع گوادر کی سمندری حدود سے باہر نکالیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی لیگل کو پکڑے گئے کشتیوں کا کیس جلد نمٹنانے کی ہدایت کردی۔گوادر میں شراب خانوں کی لائسنس منسوخ کرنے کیلئے ڈی پی او گوادر نے ڈپٹی کمشنر کو لیٹر جاری کردیا۔ تا ہم دھرنا جاری ہے۔ دھرنا انتظامیہ نے اعلان کیا کہ اگر تین دن تک عملی اقدامات ہوئے تو دھرنا ختم کیا جا سکتا ہے۔ بصورتِ دیگر دھرنا غیر میعنہ مدت تک جاری رہے گا