|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2021

شکرگڑھ میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول پرچون کی دکانوں پر فروخت ہونے لگا۔

ملک بھر کی طرح شکر گڑھ میں بھی پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر  پیٹرول پمپس بند ہیں جس کی وجہ  سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 پیٹرول پمپس بند ہونے پر  پیٹرول پرچون کی دکانوں پرفروخت ہورہا ہے تاہم دکاندار منہ مانگے قیمت وصول کررہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ پرچون کی دکانوں پرپیٹرول 250 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔