|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2021

 دنیا میں ایک ایسا ترقی یافتہ ملک بھی ہے جہاں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہم 2000 کی جاری کردہ ایک سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے والدین طویل ڈیوٹی کرنے کے بعد بھی اپنے بچوں کو اچھے کپڑے نہیں دلوا سکتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آمدنی، صحت، سماجی عدم مساوات، بچوں اور خاندانی غربت کی سطح واضح تصویر پیش کرتی ہے اور موجودہ اس اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ غربت میں کمی آئی ہے لیکن کینیڈا کے کچھ حصوں میں غربت میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

کینیڈا میں سب سے زیادہ 34 فیصد غربت نوناوت کے علاقے میں ہے جس کے بعد مانیٹوبا صوبے کا نمبر ہے جہاں غربت کی شرح 28 فیصد ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں کینیڈا کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔