قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاجلاس کےد وران شرکاء نے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس فورم پر بعض لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔
ممبران کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کرپٹ پریکٹس ای سی سی میں ہوتی ہے، حکومت ای سی سی کو نیب کے قانون سے نکال رہی ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا۔
کمیٹی کوبتایا گیا کہ چیئرمین نیب بھی7 دسمبرکو پی اے سی کے اجلاس میں پیش ہوں گے۔