|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2021

وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزیر پنجاب علیم خان کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی اجازت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں علیم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ممنون ہوں اُنہوں نے میری استعفی دینے کی گزارش تسلیم فرما لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ھے اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے گزارش کی کہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔

علیم خان نے بتایا کہ وہ  اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا رہے ہیں۔