|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2021

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل اقتدار 22کروڑ عوام کے سیاسی قیادت کے حوالے کیا جائے پاکستان کو مزید تجربہ گاہ نہ بنایا جائے گزشتہ 3برسوں میں بیرونی قرضہ 24ہزار ارب ڈالر سے بڑھ کر 46ہزار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالرحیم زیارتوال نے سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر برسراقتدار حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیںلیکن بدقسمتی سے عدالت کو مداخلت کرکے یہ حکم دینا پڑا کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ہمارے گورنمنٹ میں پشتون ،بلوچ صوبے میں پورے ملک سے پہلے نمبر پر ہم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا لیکن موجودہ حکومت ساڑے تین برس گزرنے کے بعد بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رکائوٹوں پر عدالت کو مجبوراً مداخلت کرنا پڑا تاہم وہ جس بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائینگے ۔

اس میں بھی شقوق وشہبات موجود ہے میں حکومت پر واضح کرنا چاہتاہوں کہ پاکستان کو مزید تجربہ گاہ نہ بنایا جائے پورے دنیا میں بلدیاتی نظاموجود ہے مسلسل نئے تجربات سے ملک کو نقصان پہنچا ہے ایک سازش کے تحت سیاسی نظام کے خلاف سازشیں جاری ہے سیاسی لیڈر شپ کو بدنام کیا جارہاہے اور ان پر پابندیاں لگائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہے غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گیا ہے حکمران بیرون دنیا میں مہنگائی کی بات کرتے ہیں وہاں ہر شخص کی آمدن 10ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ ہمارے ہاں مزدور کی مزدور 5سو سے 8سو روپے روزانہ ہے ہم کہتے ہیں کہ لوگوں کے آمدن کے ذرائع بڑھائے لیکن حکومت ان کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالا چین رہی ہے ۔