|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2021

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی سے صحافی نے سوال کیا کہ ’آپ نے کہا تھا نسلہ ٹاور آپریشن نہ رکا تو عہدہ چھوڑ دوں گا؟‘ جس کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوتے ہیں تو میرا ضمیر گوارا نہیں کرے گا کہ عہدے پر رہوں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے احاطے میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی  نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں جانا کوئی سزا تھوڑی ہے۔

صحافی نے وزیراطلاعات سندھ سے سوال کیا کہ شہر میں مزید عمارتیں گررہی ہیں، اب کیا کریں گے؟

سعید غنی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہ رہے ہیں؟۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ  میں نےکہا تھا متاثرین کو پہلے ری سیٹیل کیا جائے۔

صحافی نے سعید غنی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  متاثرین کی آباد کاری تو صوبائی حکومت کا کام ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس متاثرین کی آباد کاری کے پیسے نہیں ہیں۔