|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2021

پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ارکان کی لوکیشن ٹریس کرنے کی تردید کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین ولید اقبال کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر فلک ناز، سینیٹر قرۃ العین مری، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ارکان کی لوکیشن ٹریس کی تردید کردی اور کہاکہ ارکان کی لوکیشن ٹریس کرنے کی غلط رپورٹنگ ہوئی، میں نے سمز کے غلط استعمال کی بات کی تھی، میری  سم ٹھٹھہ میں استعمال ہورہی تھی۔

اجلاس میں کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل پرغورکیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی اوراپوزیشن ارکان نے بل فوری منظور کرنے کی مخالفت کی جس پر شیریں مزاری اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔