|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کما ل علیانی نے کہا ہے کہ باپ پارٹی نئی جماعت ہیں اپوزیشن جماعتیں اور نادان دوست اسے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے ویب سایٹ ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک نئی جماعت ہے اور اس کے مسائل بھی دوسری جماعتوں کی طرح ہے۔ ہم نہ بھولیں کہ یہ ایک نئی پارٹی ہے اور اس کے اندر معاملات اور مسائل بھی ہونگے اورحل بھی ۔ بہت سے لوگ آئیں گے اور جائیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں اور نادان دوست ہیں جو اسے نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔