|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2021

سندھ ہائی کورٹ نےگنےکی فی من قیمت سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں گنےکی فی من قیمت مقررکرنےسے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی،  درخواست 17 شوگرملز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہےکہ سندھ حکومت نے 4 نومبرکو گنےکی فی من قیمت 250 روپے مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،کین کمشنر نے کہا کہ اگر 250 روپے سے کم خریداری کی شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گنے کی فی من قیمت 225  روپے مقرر کی گئی ہے، سندھ میں گنے کی فی من قیمت سب سے زیادہ مقرر کی گئی ہے، جس پر عدالت  نے سندھ حکومت کےگنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنےکے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو 7 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔