|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2021

سپریم کورٹ نے ایک کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چائلڈپورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم ضمانت کے مستحق نہیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چائلڈ پورنو گرافی کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے، چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے۔

فیصلے کے مطابق بچوں کے مستقبل اوراخلاقیات کیلئے چائلڈ پورنوگرافی سنگین خطرہ ہے، ملزم کے وکیل کی یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ کوئی متاثرہ فریق سامنےنہیں آیا۔

عدالت نے عمر خان نامی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ ملزم کےخلاف کیس کا جلد فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے ایبٹ آباد نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ملزم کی شکایت فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تھی۔