حب: لگژری مسافر بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ اسیکریپ کے لئے پاکستانی کی سمندری حدود داخل ہوچکا ہے جلد ہی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کٹائی کے لنگرانداز ہوگا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ پر آسائش مسافر بحری جہاز کا وزن 30ہزار ٹن ہے اور جہاز میں عملے سمیت2ہزار سے زائد افراد کے سوار ہونے کی گنجائش موجودہے۔
انٹر اس ایکسپریسین نامی مسافر بردار جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے ڈبل بیڈ کے 700کمرے،کیسینو،سوئمنگ پولز،تھیٹر سینما گھر،گمیز زون،فٹنس کلب،میڈیکل سینٹر،پارٹی ڈانسنگ ہال سمیت دیگر تمام سہولیات موجود ہیں مذکورہ شپ 1993 میں اٹلی میں تیار کیا گیا مذکورہ بحری جہاز کو 28سالوں تک دنیا کے تقریبا تمام مالک کی سفری مدت پوری کرنے کے بعد آئند چند دنوں میں اسکریپ کرنے کیلئے گڈانی کے شپ بریکر سیٹھ احمدعالم خان نے خریدی ہے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ جہاز شپ بریکر سیٹھ احمد عالم خان کی شپ کمپنی نیو چوائس کے پلاٹ نمبر 40پر لنگر انداز ہو گا بتایا جاتا ہے کہ اسوقت مذکورہ بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو چکا ہے