|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2021

اسلام آباد پولیس نے صبح ہونے والی ڈکیتی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم شام کو  برآمد کرلی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سہالہ کے علاقے میں دو چور نجی کمپنی کے دفتر سے نکلتے ہوئے شہری سے ڈھائی کروڑ روپےلے اڑے تھے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شام تک  ڈکیتی کی رقم برآمد کرلی اور  مدعی مقدمہ کے پاس جاکر نوٹوں سے بھری بوری کھول کر ساری رقم سامنے رکھ دی، اس دوران  پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہری کی آواز بھرا گئی۔

 ڈی آئی جی آپریشنر افضال احمد کوثر نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا  ہےکہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔