|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2021

ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گیس کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے جس کے باعث شہری ہوٹلوں سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے کئی علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے گیس کی بندش کی شکایات ہیں جب کہ کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ گیس غائب ہوگئی ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلینڈر کے استعمال کے باعث کھانا بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔دوسری جانب ہوٹل مالکان نے بھی گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلینڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔