|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2021

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون ٹیکس کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے موبائل فون کال پر5 منٹ کے بعد75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ دیا  گیا تھا جسے ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ حکم مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ 5منٹ کی کال کے بعد75 پیسے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، فنانس ایکٹ22-2021 میں5 منٹ کی کال کے بعد75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی لہٰذا عدالت سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبرکا فیصلہ کالعدم قرار دے۔