|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے تمام پکڑے جانے والے ٹریکٹرز کو واپس چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 30دسمبر تک ٹریکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جائیں ۔گزشتہ روز انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کی جانب سے ان کے وکیل سید نذیرآغا ایڈووکیٹ کے توسط سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی۔

جس کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ،ایس ایس پی آپریشن ،ایس پی ٹریفک سٹی ،ایس پی ٹریفک سریاب ،ڈی آئی جی کوئٹہ ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو حکم دیاہے کہ تمام پکڑے گئے ٹریکٹرز کو چھوڑ دیاجائے اور 30دسمبر تک ٹریکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جائیں ۔بعدازاںبات چیت کرتے ہوئے وکیل سید نذیرآغا ایڈووکیٹ نے کہاکہ رحیم آغا، جمیل آغا،عمران ترین اور قدوس آغا کی جانب سے پانی سپلائی کرنے والے ٹریکٹرز سے متعلق نظرثانی درخواست دی جس پر عدالت نے حکم دیاتھاکہ پکڑے گئے ٹریکٹرز کو چھوڑ دیاجائے اور ان کودئیے گئے ہزاروں روپے کے چالان ختم کئے جائیں ۔