|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2021

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کے دورہ روس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے روسی سیکریٹری سلامتی کونسل سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق مشیر قومی سلامتی اور روسی سیکریٹری سلامتی کونسل نے ملاقات میں پاک، روس تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔

اعلامیے کے مطابق پاک، روس حکام کی ملاقات میں اقتصادی، دفاع اور سائبر سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کابل میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا عزم کیا۔