|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں شرجیل خان اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق رواں ماہ سے شروع ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے کاامکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اس سیریز میں آرام دیے جانے کا امکان ہے جب کہ محمد حفیظ پہلے ہی سیریز سے دستبرداری اختیار کرچکے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کارکردگی دکھانے پر احمد شہزاد اور صاحبزادہ فرحان کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محمد حسنین، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور خوشدل شاہ کو بھی چانس دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔