کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈرسردار یار محمد رند سے سانحہ بالا ناڑی کے وفد نے گزشتہ روزملاقات کی اس موقع پر وفد نے بتایا کہ ہمارے قاتل کھلم کھلا کوئٹہ میں گھوم رہے ہیں، ہماری برادری کے معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ملزم قاتل عاصم کرد اور ان کے دیگر قاتل گے وزیر اعلی بلوچستان ہائوس اور گورنر ہائوس میں گھوم رہے ہیں۔
اور انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا اگر ہمارے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پہلے مرحلے میں ڈھاڈر کو بند کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں بولان کو بند کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں مارچ کی صورت میں کوئٹہ آئیں گے اور وزیر اعلی آفس کے سامنے پر امن احتجاج کریں گے۔
اس موقع پر پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان سے بات کرونگا کہ قاتلوں کی حکومتی سرپرستی ختم کی جائے اور متاثرین کی داد رسی کی جائے۔