کوئٹہ: بلوچستان میں عوام کے مطالبے پر قومی شاہراہوں پر قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر واضح کمی کا فیصلہ فیصلے پر عملدرآمد شرو ع کردیا گیا پہلے مرحلے میں N-50شاہراہ پر 28 چیک پوسٹیں تھیں جن میں سے 25 ختم کر دی گئیں تھیں۔
اور اب صرف 3 چیک پوسٹوں پر چیکنگ ہورہی ہے۔ اب دوسرے مرحلے میں پانچ شاہراہوں جن میں N-25, N-30,N-65,N-85, M-8 شامل ہیں۔ ان شاہراہوں سے مزید چیک پوسٹوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے ان شاہراہوں پرٹوٹل 78 چیک پوسٹیں تھیں جو کہ اب کم کر کے صرف 7 رہ گئی ہیں ۔ اور 71 چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں ہیں جن پر اب کوئی چیکنگ نہیں ہو گی۔ یہ فیصلہ عوام کے پر زور مطالبے پر کیا گیا ہے