|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2021

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اہل سندھ کو کھانا اور پانی بھی پورا نہیں ملتا ہے۔

مراد سعید کے دورہ سندھ میں پیپلز پارٹی قیادت پر وار کا سلسلہ عمر کوٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران بھی جاری رکھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کیا دیتی، یہ تو پاکستان لوٹ کر کھاگئے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ سندھ میں کوئی بھی سرکاری ادارہ کام نہیں کر رہا ہے، اہلِ سندھ کو تو کھانا اور پانی بھی پورا نہیں ملتا ہے۔