|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پربہت جلد انصاف ملے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں شہباز گل کا کا کہنا تھاکہ بچوں کےنصاب میں بھی اسلامی ضابطہ اخلاق شامل کریں گے، بھارت میں مسلمان کوبہانے سے وحشت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا اور ملزموں کو پھانسی پر بھی لٹکائیں گے، جو سیالکوٹ میں ہوا وہ ہمارا مذہب اور ہماری ثقافت اجازت نہیں دیتی۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ جب آنسو بھی خشک ہوجائیں پھر اسے انصاف نہیں کہتے، جب انصاف نہیں ملے گا تب امید ٹوٹتی ہے، جب امید ٹوٹتی ہے تو اس کے بعد ایسے واقعات ہوتے ہیں۔