پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے افغانستان کے لیے ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 کروڑ روپےکی ادویات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالےکر دی گئیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فارما انڈسٹری کی جانب سے افغان بھائیوں کی مدد پر شکر گزار ہیں۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کو تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ضرورتیں پوری کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کی صحت کی ضرورتیں پوری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد افغانستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کام شروع کر چکی ہے۔
پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادویات اور آلات سے بھرے 9 ٹرک افغانستان کے وزیرِ صحت کے حوالے کیے جائیں گے۔